District Mardan Garhi Kapura Kot Dolatzai Batgram News

گڑھی کپورہ کے گیارہ ہزار لائن میں واپڈا ملازم کو کرنٹ لگنے سے جلس کر کمبھے سے لٹک گیا

مردان: ضلع مردان کے علاقہ گڑھی کپورہ میں گیارہ ہزار خصوصی لیکسن کمپنی سروس لائن بمقام کوٹ بٹگرام نہر پر کھمبے میں مرمت کے دوران یار حسین سب ڈویژن کا لائن مین نورالرحمان جن کا تعلق باغیچہ ڈھیری سے ہے بجلی لائن ٹھیک کر رہے تھے کہ اس دوران محب فیڈر کے گیارہ ہزار کے وی سروس لائن کی بجلی بحال ہونے پر لائن مین کو کرنٹ لگ گیا جن سے وہ بری طرح جلس کر کمبھے سے لٹک گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
واقعہ محب گریڈ عملے کی لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا۔ علاقے کے مقامی لوگوں نے وائس آف گڑھی کپورہ سے گفتگو کے دوران حکومت اور پیسکو کے اعلیٰ حکام سے اس واقعے کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔




Post a Comment

0 Comments